منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں دہشت گردوں کے پاس وہ ہتھیار ہیں جو پولیس اور فوج کے پاس بھی نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا کراچی میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” ملوث ہے تاہم سانحہ صفورا کے بعد استعفے کے مطالبے پر کل اسمبلی میں پالیسی بیان دوں گا۔سکھرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی آپریشن کا نام نہاد کپتان کہا جاتا ہے لیکن کپتان تو فوج میں ہوتا ہے، شہر قائد میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کو “را” کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں جب کہ شہر میں دہشت گردی کرنے والوں کے پاس وہ ہتھیار ہیں جو پولیس اور فوج کے پاس بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کے لئے ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی لیکن آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو فہرست دی ہے اورعزم کر رکھا ہے کہ ہر صورت شہر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے گا جب کہ سانحہ صفورا کی تحقیقات تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔وزیراعلی سندھ نے چیرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم پرتنقید کرنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں اوراپنا صوبہ سنبھالیں، خیبرپختونخوا میں سندھ سے زیادہ دہشت گردی کی کارروائیاں ہوئی ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں لوگوں میں افراتفری پائی جاتی ہے اس لئے تنقید برائے تنقید برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقارمرزا ایک ڈیڑھ سال تک خاموش رہے اور اب وہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں کو مزا آتا ہے اس لئے کوئی تو ہے جو انہیں ہیٹ پہناتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…