اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں تکلیف ،راولپنڈی کے مقامی منتقل ، نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو سینے میں درد کے باعث فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کر کے ان کے
دو اسٹنٹ ڈالے گئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے ہسپتال سے واپس گھر جانے کا فیصلہ ڈاکٹرز کا بورڈ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے آپریشن کے بعد گفتگو بھی کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔