ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اعلیٰ پولیس افسر نے ڈکیتوں کو بھی مات دے دی ،ایک کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا ،افسوسناک انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی پولیس کے افسر راؤ عمیر نے ڈکیتوں کو بھی مات دے دی ،1 کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا تھا، سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق نیاناظم آباد کے دفتر میں تجوری توڑ کر ملزمان نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ 39 لاکھ روپے لوٹے تھے۔

کراچی پولیس کے سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر نے ایک ملزم رستم کو گرفتار کیا تھا۔راؤعمیر اور ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد نے ملزم رستم سے ساٹھ لاکھ روپے وصول کرکے رہا کردیا تھا ۔تاہم پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزم رستم کو دوبارہ گرفتار کرلیا ،ملزمرستم نے دوران تفتیش شارع نورجہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ،شارع نورجہاں تھانے میں تعینات اہلکار ریاض ملزم کا رشتہ دار ہے ،اعلی حکام کو اس حوالے سے اطلاع دی گئی تو پولیس کے اعلی افسران نے فوری طور پر ملزم ایس ایچ او راؤ عمیر اور ریاض کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے جس کے فوری بعد ہی دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔پولیس نے سابق ایس ایچ او اور ساتھی اہلکار کے قبضے سے ڈکیتی کے ملزم رستم سے لی گئی رشوت کے دو دو لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے،سابق ایس ایچ او شاہراہ نور جہاں راو عمیر اور ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ کراچی پولیس کے افسر راؤ عمیر نے ڈکیتوں کو بھی مات دے دی ،1 کروڑ 39 لاکھ کی ڈکیتی میں گرفتار ملزمان کو پیسے لے کر چھوڑ دیا تھا، سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ۔ نیا ناظم آباد کے دفتر میں تجوری توڑ کر ملزمان نے گزشتہ ماہ ایک کروڑ 39 لاکھ روپے لوٹے تھے۔ کراچی پولیس کے سابق ایس ایچ او شارع نورجہاں راؤعمیر نے ایک ملزم رستم کو گرفتار کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…