جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل نے پاکستان چھوڑ دیا،کیا وجہ بنی کہ فوری طورپر جارہاہوں؟ افسوسناک انکشاف

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ایڈووکیٹ سیف الملوک نے سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کا کیس لڑا۔ سپریم کورٹ نے 31 اکتوبر کو اپنے فیصلے میں آسیہ بی بی کو توہین رسالت ﷺ کے الزام سے بری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

عدالت عظمی کے فیصلے کے خلاف مذہبی جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور ملک کے کئی شہروں میں دھرنے بھی دئیے جن میں تقریروں کے دوران کیس کی سماعت کرنے والے معزز ججوں اور مذکورہ وکیل کے لیے سخت زبان استعمال کی گئی۔ملک چھوڑ کر یورپ کے جانے کے لیے جہاز پر سوار ہونے سے قبل سیف الملوک نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ موجودہ صورتحال میں میرے لیے پاکستان میں رہنا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے ابھی زندہ رہنا ضروری ہے کیونکہ مجھے ابھی بھی آسیہ بی بی کے لیے قانونی جنگ لڑنی ہے، انصاف کے لیے جنگ جاری رہنی چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سیف الملوک نے کہا کہ آسیہ کی بریت کے خلاف ہونے والا احتجاج غیر متوقع نہیں تاہم حکومتی رویہ افسوس ناک ہے جو ملک کی اعلی ترین عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کراسکتی۔سیف الملوک نے کہا کہ رہائی کے خلاف نظر ثانی درخواست کا فیصلہ آنے تک آسیہ کی زندگی جیل سے باہر بھی قید جیسی ہوگی کیونکہ زندگی کو لاحق خطرات کی وجہ سے اس کی نقل و حرکت پر پابندی ہے۔ مسیحی خاتون آسیہ بی بی کے وکیل نے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ایڈووکیٹ سیف الملوک نے سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کا کیس لڑا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اگر آسیہ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…