ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اب پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کا مستقل حل ضروری ہوگیا،جو اقدامات کیے، وہ محض آگ بجھانے کیلئے ہیں،حکومت نے آسیہ بی بی سے متعلق بڑا اعلان کردیا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی ) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں شرپسندعناصر اورشدت پسندوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، بحرانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے، وہ محض آگ بجھانے کے لیے ہیں۔ ہفتہ کوان خیالات کا اظہار انھوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اب پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کا مستقل حل نکالنا ہوگا ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بحرانی صورت حال سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے،

وہ محض آگ بجھانے کے لیے ہیں، البتہ ہمیں مستقل حل نکالنا ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اس قسم کے واقعات کا حل نکال کر رہے گی جبکہ آسیہ مسیح کے وکیل سیف الملوک کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کا قطعی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ حکومت مظاہرین کے سامنے پسپا ہو گئی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت آسیہ بی بی کے تحفظ کے لیے ‘تمام ضروری اقدامات’ لے گی۔ہم اس ضمن میں واضح ہیں ۔یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے مظاہروں اور دھرنوں کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈان کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزارت داخلہ نے کریک ڈاؤن کی ہدایت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مظاہرے کی آڑ میں شرپسندعناصرنے املاک کو نقصان پہنچایا ۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مظاہروں اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جس سے معمولات زندگی مفلوج ہوگئے اور کئی شہروں میں کاروبار ٹھپ ہوگیا ۔بعد ازاں حکومت اور مظاہریں میں معاہدہ طے پانے کے بعد دھرنے ختم ہوگئے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…