ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بلین ڈالرز کا ہوٹل ہتھیانے کی سازش بے نقاب، نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت بڑا منافع کمانے والا روزویلٹ ہوٹل 2015ء سے 2017ء کے دوران کیسے خسارے میں چلا گیا؟ آڈٹ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ ٹیم کو پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کارپوریشن اور روزویلٹ ہوٹل، نیو یارک کا خصوصی طورپر دس سال کے آڈٹ کا حکم دیا ہے، پرافٹ پاکستان ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستیاب دستاویزات کے مطابق پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل جو کہ نیو یارک میں ہے گزشتہ دس سالوں میں اس کی آمدن 939.392 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی

جبکہ اس کے اخراجات 889.530 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے جبکہ اس کا مجموعی منافع 49 ملین ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق موجود دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2008ء میں روزویلٹ ہوٹل کی کل آمدن 107 ملین ڈالر تھی جو کہ 2007 میں 93 ملین پر پہنچ گئی، 2008ء میں اس پراپرٹی کے اخراجات 86 ملین ڈالر تھے، جن میں گزشتہ دس سالوں میں 96 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، اس طرح 2008ء کے آخر میں ہوٹل کا منافع 21 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ہوٹل روزویلٹ 2008ء سے 2014ء کے دوران منافع میں رہا لیکن یہ 2015ء سے 2017ء میں خسارے میں چلا گیا۔ آڈٹ ٹیم نے گزشتہ دس سالوں کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کے مکمل منٹ کا مطالبہ کیا تھا تاکہ وہ اس کی جانچ پڑتال اور جائزہ لے سکیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے انہیں ابھی تک ریکارڈ نہیں دیا گیا ہے، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آڈٹ ٹیم اگر چاہے تو نیو یارک میں ہوٹل کا دورہ کرکے تفصیلی آڈٹ ملاحظہ کر سکتی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ حکومتوں نے امریکہ میں موجود پی آئی اے کی پراپرٹی کو فروخت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں، پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کے لیے پرائیویٹائزیشن کمیشن کی لسٹ میں پی آئی اے کا نام شامل تھا لیکن گزشتہ روز کیبنٹ کمیٹی برائے پرائیویٹائزیشن نے پی آئی اے کا نام اس لسٹ سے نکال دیا ہے، روزویلٹ ہوٹل نیو یارک کی بہترین جگہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں واقع ہے اور اس کی قیمت بلینز میں بتائی جاتی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت روزویلٹ ہوٹل کو ریاست کی اہم تاریخی و ثقافتی عمارت سمجھتی ہے۔واضح رہے کہ نیویارک کے مہنگے ترین علاقے اور مرکزی گرینڈ سینٹرل سٹیشن کے قریب ایک ایکڑ رقبے پر بنے اس روزویلٹ ہوٹل سمیت دنیا کے اہم شہروں میں پی آئی اے متعدد ہوٹلوں کی مالک ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…