اسلام آباد(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (س) کے سابق مہتمم مولانا سمیع الحق کی شہادت کے بعد ان کے بھائی مولانا انوارالحق کے بطور نئے مہتمم جامعہ حقانیہ کا اعلان کر دیا گیاجبکہ شہید کے ‘صاحبزادے مولانا حامد الحق نائب مہتمم ہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مولانا سمیع الحق کی نماز جنازہ کے بعد ان کی تدفین ان کے والد والد مولانا عبدالحق کے پہلو میں تدفین کر دی گئی جنازے میں اہلسنت والجماعت کے مولانا احمد لدھیانوی، اشاع التوحید السنہ کے مولانا طیب پنجپیری، مسلم لیگ ن کے
ظفر جھگڑا، جاوید ہاشمی، پی ٹی آئی کے شاہ فرمان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، جماع الدعوہ کے حافظ سعید، جماعت اسلامی کے سراج الحق، جمعیت علما اسلام کے مولانا انوارالحق، مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی، مولانا الیاس گھمن سمیت مذہبی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ، جنازہ مولانا سمیع الحق کے بڑے بیٹے مولانا حامد الحق نے پڑھایا، اس موقع پر آئندہ کیلئے جامعہ حقانیہ کے مہتمم کیلئے مولانا سمیع الحق کے بھائی مولانا انوارالحق جبکہ نائب مہتمم کیلئے مولانا حامد الحق کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔