راولپنڈی(این این آئی)جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے موقع پر حراست میں لئے گئے ملازمین نے دورانِ تفتیش بتایا ہے کہ دو افراد ملنے آئے تھے جو مولانا صاحب کے جاننے والے تھے اور انہوں نے مولانا سمیع الحق سے اکیلے میں بات کرنے کی درخواست کی۔ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے زیر حراست ملازمین نے تفتیش میں بیان دیا کہ مولانا صاحب سے دو افراد ملنے
آئے جو مولانا کے جاننے والے تھے، دونوں افراد اس سے قبل بھی مولانا سمیع الحق کے پاس آتے تھے، دونوں افراد نے مولانا صاحب سے درخواست کی کہ آپ سے اکیلے میں بات کرنی ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین نے بتایا کہ مولانا صاحب نے انہیں بازار سے کھانے پینے کی اشیاء لانے کیلئے بھیج دیا ٗ 15 منٹ میں واپس آئے تو مولانا صاحب خون میں لت پت تھے اور دونوں افراد موقع پربھی موجود نہیں تھے۔