لاہور (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شیخوپورہ میں احتجاجی مظاہرین ایک بچے کے ریڑھے سے کیلے اٹھا رہے تھے، اس ویڈیو میں یہ بچے نے اپنے ریڑھے کو بھگانے کی کوشش بھی کی، یہ ویڈیو جب وائرل ہوئی تو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حکومت پنجاب سے کہا کہ وہ اس بچے کو تلاش کریں، احتجاجی مظاہرین کے ہاتھوں لٹنے والے کیلے فروش بچے کے لیے انسپکٹر پنجاب پولیس فیصل شریف
نے ایسا اعلان کر دیا کہ وہ سب پر بازی لے گئے، انہوں نے نہ صرف اس بچے کا نقصان اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان کیا بلکہ اس بچے کو تعلیم دلوانے کے لیے بھی تمام خرچ برداشت کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری جانب اس بچے کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بچہ بول رہا ہے کہ اس سے سارے کیلے ایک شخص نے 3500 روپے میں خرید لیے تھے اور اس نے تمام کیلے مظاہرین میں تقسیم کرنے کا کہا تھا۔