پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کیلئے شاندار پیکیج ۔۔ چین نے دوستی سے بڑھ کر حق ادا کر دیا ایسا اعلان کر دیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کاٹھکانہ نہیں رہے گا

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک ) چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی صلاحیت کے مطابق ا مداد فراہم کریں گے،چین پاکستان سے عمدہ اشیا کی درآمدات کو فروغ دے گا ، ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں ، سی پیک کی تعمیر اور چینی اداروں اور شخصیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں

جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک چین تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں، سی پیک کو جامع انداز میں فروغ دیا جارہا ہے، پاکستان سی پیک کو ترقی کا اہم موقع سمجھتا ہے ، سی پیک کے منصوبوں، چینی اداروں اور شخصیات کی سیکورٹی کا تحفظ کرے گا،پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا، پاکستان چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈ یو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پرآئے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کو اولین سفارتی اسٹریٹجک ترجیح قرار دیتا ہے۔حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کے مابین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین -پاک اقتصادی راہ داری کو واضح اورصاف شفاف انداز میں ترقی دینے کا خواہاں ہے۔ چین سی پیک کی تعمیر اور چینی اداروں اور شخصیات کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔چین پاکستان سے عمدہ اشیا کی درآمدات کو فروغ دے گا اور منڈی تک رسائی کو بھی وسعت دینے پر تیار ہے نیز چین پاکستان کے ساتھ مالیات،زراعت اورماہی گیری کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک مستحکم انداز میں ترقی کرنے والا پاکستان دیکھنا پسند کرتے ہیں اور پاکستان کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کریں گے تاکہ علاقائی امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ خدمات سرانجام دی جائیں ۔پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل گہرے اور مستحکم ہو رہے ہیں ۔ حکومتی اور عوامی سطح کے تعلقات بھی

مضبوط ہونے جا رہے ہیں۔سی پیک کو جامع انداز میں فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کو ترقی کا اہم موقع سمجھتا ہے جس سے پاکستانی عوام کی فلاح بہبود اور اقتصادی و سماجی ترقی کو بڑی حد تک فروغ دیا جا رہا ہے۔پاکستان سی پیک کو مستحکم انداز میں ترقی دیتا رہے گا اور سی پیک کے منصوبوں، چینی اداروں اور شخصیات کی سیکورٹی کا تحفظ کرے گا۔پاکستان ہمیشہ چین کا قابل اعتماد دوست رہے گا۔چین نے گزشتہ چالیس برسوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستان چین کے ترقیاتی تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…