ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کیس ، وفاقی حکومت اور مظاہرین کے درمیان پانچ نکاتی معاہدے کی تفصیلات جاری

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی )حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے میں پانچ نکات کا معاہدہ طے پایا ہے جس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق ، صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ،

تحریک لبیک کے سرپرست اعلی پیر افضل قادری اور تحریک لبیک کے مرکزی ناظم اعلی محمد وحید نور کے دستخط موجود ہیں۔معاہدے کے نکات میں کہاگیاہے کہ آسیہ مسیحہ کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے جو کہ مدعاعلیہان کا قانونی حق واختیار ہے جس پر حکومت معترض نہ ہوگی ۔ معاہدے کے نکات میں کہاگیا کہ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی ، آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ان افراد کو فوراً رہا کیا جائے گا ۔ معاہدے میں کہاگیاہے کہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔ معاہدے کی دستاویز کے آخر پر وفاقی وزیر صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری اور تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری ، ، صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اورر تحریک لبیک کے مرکزی ناظم اعلی محمد وحید نور کے نام اوردستخط موجود ہیں۔ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے میں پانچ نکات کا معاہدہ طے پایا ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…