ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے تنوشری دتا پر 25 پیسے ہتک عزت کا دعویٰ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تنوشری دتا کے خلاف 25 پیسے کا ہتک عزت کا دعویٰ کیا کہ اور یہ دعویٰ اْن کی اوقات دیکھ کر کیا ہے، میں چاہتی تو 50 کروڑ روپے کا دعویٰ کر سکتی تھی لیکن اْن کے والدین پر ترس آگیا۔راکھی ساونت نے کہا کہ تنوشری دتا کے ساتھ جنگ اْس وقت تک جاری رکھوں گی جب تک وہ مجھے عوام کے
درمیان میں بدنام کرنا بند نہیں کریں گی جب کہ اْن کا مجھ پر 10 کروڑ کا ہرجانے کا دعویٰ صرف ایک جھوٹ ہے۔ اب تک اْن کی جانب سے کسی عدالت میں درخواست نہیں کی گئی ہے، اگر وہ ایسا کریں گی تو میں بھی عدالتوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں کیوں کہ میں بے گناہ ہوں۔واضح رہے کہ تنوشری نے راکھی ساونت کی جانب سے ہم جنس پرست ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مردانہ انداز کی حامل اور خواتین سے نفرت کرنے والی گندی نالی کو سنبھالنے کے لیے وہ کافی ہیں۔