جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رانی مکھرجی نے عامر خان کو پیچھے چھوڑدیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو چائنا باکس آفس پر بہترین بزنس کرکے پیچھے چھوڑ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ نے بالی ووڈ میں بہترین بزنس کرنے کے بعد چائنا باکس آفس پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے جب کہ فلم ’ہچکی نے 120 کروڑ کا بزنس کرنے والی

عامر خان کی فلم ’پی کے‘ کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے 121 کروڑ کا بزنس کرکے بہترین کہانی کی بدولت چینی شائقین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔رانی مکھرجی کی فلم ’ہچکی‘ بیرون ملک بزنس کے اعتبار سے پانچویں کامیاب ترین فلم بن گئی ہے جوکہ اب تک مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ قبل ازیں چائنا باکس آفس پر راج کرنے والی فلموں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر عامر خان ہی کی فلمز ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ تیسرے نمبر پر سلو میاں کی ’بجرنگی بھائی جان‘ اور چوتھے نمبر پر عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ ہیں۔رانی مکھر جی نے کہا کہ فلم کی کامیابی کا تعین ہمیشہ لوگوں کی پسندیدگی سے مشروط ہونا چاہیے کیوں کہ اچھی فلم خود دوسروں کو دیکھنے پر مجبور کرتی ہے جب کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم ’ہچکی‘ کے ذریعے دیئے گئے پیغام نے دنیا بھر میں شائقین کے دلوں کو چھولیا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’ہچکی‘ میں رانی مکھرجی ایک ٹیچر کا کردار نبھاتی ہیں جس کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جو ایک اعصابی بیماری ’ٹیوریٹ سنڈروم‘ میں مبتلا ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…