جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے ناموں کی فہرست جاری کر دی،تحریک انصاف اور اتحادیوں کے بڑے بڑے نام بھی شامل

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیب نے مقدمات میں ملوث سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں شہباز شریف، شرجیل میمن، مراد علی شاہ، راجہ پرویز اشرف، علیم خان اور پرویز خٹک کے نام بھی شامل ہیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مجموعی طور پر 71 سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ بابر اعوان، پرویز خٹک، علیم خان، لیاقت جتوئی اور

ذوالفقاربخاری عرف زلفی شامل ہیں۔(ن )لیگ کے جن رہنماؤ کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری ہیں ان میں شہباز شریف، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، ثناء اللہ زہری، اسحاق ڈار، رانا مشہود احمد اور انجم عقیل شامل ہیں۔پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی، شرجیل انعام میمن، مراد علی شاہ، ڈاکٹر عاصم، آغا سراج درانی، سہیل انور سیال، جام خان شورو اور اعجاز جاکھرانی کے خلاف بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔اس کے علاوہ میئر کراچی وسیم اختر، بابر غوری، روؤف صدیقی اور عادل صدیقی کے خلاف بھی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور چوہدری شجاعت کے علاوہ چوہدری پرویز الہٰی، شوکت ترین، پیر صبغت اللہ شاہ راشدی اور اسلم رئیسانی کے خلاف بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور خالد لانگو کے خلاف بھی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…