پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سکردو میں پچاس لاکھ کا ناشتہ، وزیراعظم عمران خان کے دریافت کرنے پر عارف علوی انہیں بھی چکمہ دے گئے،ناشتے کے بل میں ایسا کیاتھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(نیوز ڈیسک) سکردو میں پچاس لاکھ کا ناشتہ، وزیراعظم عمران خان کے دریافت کرنے پر عارف علوی انہیں بھی چکمہ دے گئے،ناشتے کے بل میں ایسا کیاتھا؟ حیرت انگیز انکشافات،وزیراعظم عمران خان نے صدر مملکت عارف علوی کے سکردو میں ناشتے کے بل کے حوالے سے وضاحت طلب کر لی ہے، صدر مملکت عارف علوی نے ناشتے کے بل کی رسیدیں دکھا دیں جو انہوں نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کیا۔ واضح رہے کہ

گزشتہ روز صدر عارف علوی نے سکردو کا دورہ کیا، ایک اخبار نے ان کے دورے کے حوالے سے لکھا کہ سکردو انتظامیہ کو صدر مملکت عارف علوی کا تفریحی دورہ اور ناشتہ پچاس لاکھ میں پڑا ہے۔ اس کے علاوہ اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ لگژری گاڑیوں کا ایک سمندر آیا اور اس موقع پر شنگریلا کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ رپورٹ میں لکھا گیا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شنگریلا آئے جہاں انہوں نے ناشتہ کیا۔ اس خبر کے سامنے آنے پر صدر مملکت کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا لیکن صدر عارف علوی نے وضاحت کرتے ہوئے بل کی رسیدیں دکھا دیں جو کہ 51 ہزار 500 کی تھیں نہ کہ پچاس لاکھ کی، اس کے علاوہ صدر عارف علوی کے مطابق انہوں نے یہ بل ذاتی جیب سے ادا کیا۔ اسکردو میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بل 51,500 روپے تھا۔ اس تصویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے بل میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کی ہے ایک ٹویٹر صارف نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ بل بعد میں بنوایا گیا ہے کیونکہ اس بل پر نہ تو انوائس نمبر درج ہے، نہ ہی 16 فیصد جی ایس ٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ بل میں موجود غلطیوں کی نشاندہی سے متعلق صدر مملکت یا کسی متعلقہ شخص کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…