جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے : کولن منرو

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

ابوظہبی (آئی این پی)یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ٹی ٹوئنٹی نمبر ون ٹیم نے پرفارم کیا، اس کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ہمیں کتنی محنت کرنا پڑے گی۔ایک انٹرویو میں منرو نے کہا کہ شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن ابوظہبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے، پہلی دفعہ اپنے ملک کی جانب سے

یواے ای میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے اکثر کھلاڑی کافی دیر سے کھیل سے دور ہیں، تاہم جو لیگز کھیل کر پہنچے ہیں، ان کی فارم کا ضرور فائدہ ملے گا۔اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سرفراز الیون اس فارمیٹ میں لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں، تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کورے اینڈرسن سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے دوسرے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک سیریز سب کو دیکھنے کو ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…