جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قبائلی عوام کو بااختیار بنانے کی اصلاحات پر مشتمل سفارشات گورنر خیبرپختونخواکو پیش

datetime 17  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بے اختیار قبائلی عوام کو بااختیار بنانے کی اصلاحات پر مشتمل سفارشات گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب احمد خان کو پیش کر دی گئیں۔ یہ سفارشات پر مشتمل رپورٹ ایک ریٹائر بیورو کریٹ اعجاز احمد قریشی نے پیش کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر یا جزوی طور پر عملدرآمد میں آئینی و قانونی اور انتظامی سطحوں پر اقدامات کی ضرورت ہو گی۔ 2002ءکے بعد سے یہاں عسکریت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے متعدد فوجی آپریشنز بھی کئے گئے ہر قبائلی ایجنسی سے 500 اور ایف آرز سے 200 جوانوں پر مشتمل ایک لیوی فورس تشکیل دی جائے جو امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لئے بہترین تربیت اور ضروری وسائل سے لیس ہو گی اس کے ساتھ ساتھ دیگر لیوی فورس کو بھی مرحلہ وار تربیت دی جائے گی‘ جس میں کوئیک رسپانس تفتیس اور استغاثہ کی تربیت بھی شامل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سال کے عرصہ میں اس لیوی فورس کی تربیت کے لئے تربیتی مرکز کا قیام کی تجویز دی گئی ہے سیکرٹری لاءاینڈ آرڈر کے تحت کوارڈینیشن سیل جس کی سربراہی فاٹا سے تعلق رکھنے والے کسی ریٹائر آرمی یا پولیس افسر کریگا۔ ایجنسی کی سطح پر پولیٹیکل ایجنٹ کیس ربراہی میں ایجنسی …. اینڈ انٹیلی جنس کمیٹی قائم کی جائے گی جس میں تمام اداروں کے نمائندے شامل ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…