ہفتہ‬‮ ، 14 فروری‬‮ 2026 

ٹوئٹر کا اپنے پلیٹ فارم میں ہارٹ کی شکل کا لائیک بٹن ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوئٹر نے اپنے پلیٹ فارم میں ہارٹ کی شکل کا لائیک بٹن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دعویٰ برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسے کے حوالے سے یہ دعویٰ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کمپنی کے ایک ایونٹ کے دوران جیک ڈورسے نے کہا کہ وہ بہت جلد لائیک بٹن سے چھٹکارہ حاصل کرلیں گے۔

ٹوئٹر ویب سائٹ مکمل ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ ان کا کہنا تھا ‘میں دل کی شکل کے بٹن کو زیادہ پسند نہیں کرتا’۔ رواں سال مارچ میں ٹوئٹر نے بک مارک کا بٹن متعارف کرایا تھا جو کہ صارفین کو لائیک بٹن پر کلک کیے بغیر ٹوئیٹس محفوظ کرنے میں مدد دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے لائیک بٹن کو ختم کرنے کا مقصد اس پلیٹ فارم میں بحث کے صحت مند ماحول کو تشکیل دینا ہے جس کے لیے کمپنی کافی عرصے سے کوششیں کررہی ہے۔ ٹوئٹر بانی کچھ عرصے قبل بھی ایک کانفرنس کے دوران لائیک بٹن کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں ‘ہمارے پاس دل کی شکل کا ایک بڑا لائیک بٹن ہے، تاکہ لوگوں کو اس کے استعمال کی تحریک ہو، مگر کیا یہ درست ہے؟ یعنی عوامی بات چیت یا صحت مند بحث کے مقابلے میں؟ ہم اس کی مدد سے اچھی بات چیت کے لیے لوگوں کو کیسے تیار کرسکتے ہیں؟’ مگر ٹوئٹر صارفین نے لائیک بٹن کو ہٹانے کا فیصلہ کچھ زیادہ پسند نہیں آیا۔ ٹوئٹر کی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کچھ لوگوں کی جانب سے لائیک بٹن کے حوالے سے جیک ڈورسے کے خیالات پر حیرت کا اظہار کیا۔ دیگر کے خیال میں ٹوئٹر کو دیگر بڑے چیلنجز پر کام کرنا چاہئے، عام فیچرز کو بدلنے سے پلیٹ فارم میں تبدیلی آنا مشکل ہے۔ کچھ صارفین کے خیال میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے 2015 میں لائیک بٹن کو پلیٹ فارم کا حصہ فیورٹ بٹن کی جگہ بنایا گیا تھا جو کہ اسٹار کی شکل کا تھا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…