جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ہمارے پاس حمزہ شہباز کے بارے میں یہ چیزہے اگر ہم نے بے نقاب کرنا شروع کیا تو انکی چیخیں مریخ تک جائیں گی،فیاض الحسن چوہان نے دھمکی دیدی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز سمیت آل شریف کا چہرہ پاکستان کے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے کہ انہیں جمہوریت، جمہوری اداروں، پارلیمانی سیاست اور پارلیمنٹ سے کتنا پیار ہے،حمزہ شہباز شریف والد اور تایا کے غم میں اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں، میں حمزہ شہباز سے گزارش کرونگا کہ اپنا طور طریقہ بدلو،ہمارے پاس ان کے کارناموں کی لمبی چوڑی فہرست ہے اگر ہم نے بے نقاب کرنا شروع کیا تو

انکی چیخیں مریخ تک جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ایک نجی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ ڈرامہ فیسٹیول کے افتتاح کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باپ بیٹا پرائیوٹ لمیٹڈ نے یاجوج ماجوج کی طرح دس سال عوام کا پیسہ لو ٹا ہے۔ ہم ان سے صرف اتنا کہتے ہیں کہ اپنی کرپشن کا حساب دو۔ ان لوگوں نے جسطرح پنجاب اور اسکے اداروں میں کھربوں کی لوٹ مار کی ہے اس کے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے۔ فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی ادارے آزاد حیثیت میں کام کررہے ہیں اور لوٹ مار اور کرپشن کرنے والوں کے چہرے بے نقاب کریں گے۔کرپشن کے جھنڈے گاڑنے والوں کی چیخیں تو نکلیں گی کیونکہ اب وہ جان چکے ہیں کہ احتساب سے نہیں بچ سکتے۔وزیراعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور پی ٹی آئی کے پاس لوٹ مار کرنے والوں کے احتساب کامینڈیٹ ہے لیکن یہ احتساب سپریم کورٹ، نیب اور آزاد عدلیہ کریں گے۔گزشتہ دس سالوں میں احتساب کی راہ میں جو روڑے اٹکائے گئے ہم وہ نہیں ہونے دیں گے.ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بار بار کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی بتائے کہ کون این آر او مانگ رہا ہے۔ آج ساری دنیا کو پتہ ہے کہ

رات کے اندھیرے میں کون اسٹیبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرتا تھا۔ اپوزیشن کی متوقع اے پی سی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا ایک فلاپ شو ہو گا۔ یہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن پانچ چوہے گھر سے نکلے کرنے چلے شکار کی منہ بولتی تصویر ہے۔ اب وہ دور گیا جب نیب اور ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی ادارے ان کے گھر کی باندی ہوا کرتے تھے۔ موجودہ حکومت میں کرپشن کرنے والوں کو بے لاگ اور بے باک احتساب کا سامنا ہر صورت کرنا پڑے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…