اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی معمہ بن گئی،عذیر بلوچ اب کہاں اور کس کی تحویل میں ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کی معمہ بن گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن میں پولیس اور شہریوں کے قتل سے متعلق گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی کسٹڈی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو لیاری آپریشن میں پولیس اور شہریوں کے قتل سے متعلق سماعت ہوئی۔ پولیس افسران و اہلکاروں کے اہلخانہ اور لیاری کے عوام عدالتوں میں چکر لگانے پر مجبور ہوگئے۔ ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کی معمہ بن گئی۔ عدالت نے ایک بار پھر جیل سپریٹنڈنٹ کو عزیر بلوچ سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت میں قتل، اقدام قتل سمیت 14 مقدمات کی سماعت کی گئی۔ عدالت نے ریماکس دیئے عذیر بلوچ کی عدم پیشی کی وجہ سے مقدمات زیر التوا ہیں۔ جیل حکام نے بتایا 11 اپریل 2017 کو عذیر بلوچ کو فوج کے حوالے کیا گیا۔ عدالت نے ریماکس دیئے 2012 کا مقدمہ عزیر بلوچ کی عدم پیشی کے باعث التوا کا شکار ہے۔ جیل حکام نے بتایا ملزم کو تاحال جیل کے حوالے نہیں کیا گیا۔ عدالت نے جیل حکام کو آئندہ سماعت پر عذیر بلوک کی کسٹڈی کے حوالے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف تھانہ کھارادر، چاکیواڑہ، لیاری ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔ ڈیڑھ برس گزرنے کے بعد بھی لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی پیشی کی معمہ بن گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری آپریشن میں پولیس اور شہریوں کے قتل سے متعلق گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی کسٹڈی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…