جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

حکمران جماعت تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہبازشریف کے نام پر بڑا فیصلہ سنادیا،اب چیئرمین کا انتخاب کس طرح کیاجائیگا؟دھماکہ خیز اعلان

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کیلئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا نام مسترد کردیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے اراکین کو دورہ سعودی عرب کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ملک کی معاشی صورتحال اور حکومتی حکمت عملی پر اعتماد میں لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ارکان اپنے حلقوں میں حکومتی کی مثبت پالیسیوں کو اجاگر کریں، گزشتہ حکومتوں

کی غلط پالیسیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے پارٹی چیئرمین مشاورت سے غیرجانبدار شخصیت کا انتخاب کریں گے، موزوں شخصیت کے انتخاب کے بعد دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…