پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت۔۔ زرداری اور انور مجید سمیت بڑے بڑوں کے راز کھلنے کے قریب، منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ جدہ میں گرفتار اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کچا چٹھا کھولنے پر راضی ہو گیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زرداری کے گرد گھیرا تنگ، لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اومنی گروپ کے سابق چیف فنانس آفیسر اسلم مسعودنے ایف آئی اے کو سب کچھ بتانے پر رضامندی ظاہر کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے صحافی مظہر عباس کی ایک رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اومنی گروپ کے سابق چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو سب کچھ بتانے کو تیار ہیں۔جیو نیوز نے جدہ کے اسپتال میں زیر علاج اسلم مسعود سے ان کے بھائی کے توسط سے رابطہ کیا جس پر ان کا بتانا تھا کہ اومنی گروپ میں کیا کیا ہوتا رہا اس حوالے سے انہیں بہت کچھ معلوم ہے۔اسلم مسعود کا کہنا ہے کہ وہ ایف آئی اے سے تعاون کو تیار ہیں لیکن انہیں پاکستان نہ لے جایا جائے بلکہ ایف آئی اے کی ٹیم ان کا بیان جدہ ہی میں لے لے۔اسلم مسعود کے مطابق اومنی گروپ کیس میں طاقتور لوگ ملوث ہیں جن سے ان کی جان کو خطرہ ہے جب کہ اس کیس میں انہیں قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔اومنی گروپ کے سابق چیف فنانس آفیسر کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کا بانی رکن ہوں، بطور اکاؤنٹنٹ گروپ جوائن کیا، ترقی کرتے کرتے چیف فنانشل آفیسر بنا اور 2015 میں مستعفی ہوا۔اسلم مسعود کا کہنا ہے کہ انہیں اکاؤنٹ کھولنے کا اور نہ ہی چیک سائن کرنے کا اختیار تھا، چیک مجھ سے ہوکر جاتے اور میرا کام تصدیق کرنا تھا۔اسلم مسعود کے مطابق اومنی گروپ سے استعفی دینے کے باوجود بانی رکن ہونے کے ناطے ابھی تک تنخواہ مل رہی تھی اور ان دنوں دبئی میں بیٹے کے کاروبار کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔یاد رہے کہ ایف آئی اے نے اسلم مسعود کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد انٹرپول نے 22 اکتوبر کو لندن سے جدہ پہنچنے پر انہیں حراست میں لے لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…