لاہور(این این آئی)فلمسٹار ریما نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی کرکٹ ٹیم دنیا کی سب سے بہترین ٹیم ہے اور خاص طور پر ٹی ٹونٹی میچوں لگا تار دس سیریز جیتنا ایک ریکارڈ ہے ۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے دنیا کی مضبوط ترین ٹیم آسٹریلیا
کے خلاف جس طرح کی شاندار پرفارمنس دی ہے اس سے پوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی خطرناک اور مضبوط ٹیموں میں ہوتا ہے ۔ میں پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباددیتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں ریما نے کہا کہ میں عنقریب پاکستان آؤں گی اور یہاں آکر ایک دو پراجیکٹ شروع کرنے ہیں جن کی تیاریاں میں نے مکمل کر رکھی ہیں ۔