لاس اینجلس(این این آئی)کولمبین نژاد امریکی اداکارہ صوفیہ ورگاراہیں گزشتہ چھ سال کی طرح رواں سال بھی سب سے زیادہ کمانے والی ٹی وی اداکارہ بن گئیں ۔میل آن لائن کے مطابق جون 2017ء سے لیکر جون 2018ء تک صوفیہ نے سوا چار کروڑ ڈالر یعنی ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے ہیں۔اس دوران ABC ٹی وی
کا مشہور شو ’’ماڈرن فیملی‘‘ ان کی کمائی کا سب سے بڑا ذریعہ رہا ہے۔46 سالہ اداکارہ کی بیشتر کمائی ان کے کامیڈی ٹی وی شوز کے باعث ہے، تاہم انہوں نے ماڈلنگ سے بھی دولت کمائی ہے اور اْن کا اپنا فرنیچر اور کافی مشینیں بنانے کا کاروبار بھی ہے۔ صوفیہ کے بعد دوسرے نمبر پر اداکارہ کیلی کوکورہیں جن کی ایک سال کی کمائی تقریباً اڑھائی کروڑ ڈالر رہی۔