لندن(آئی این پی )سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نوازشریف کے سعودی عرب سے گہرے تعلقات تھے اور ہیں ، یمن سے متعلق اسمبلی میں قرارداد آنے پر سعودی عرب سے تعلقات خراب ہوئے ، اس قرارداد پر سعودی عرب نے برا منایا تھا، یمن سے متعلق قرارداد نہ آتی تو سعودی عرب مزید امداد دیتا،
سعودی عرب نے (ن) لیگ حکومت کوڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ دیا تھا،سعودی عرب نے جو ڈیڑھ ارب ہمیں دیے وہ واپس نہیں کرنا تھے، موجودہ حکومت نے 12ارب ڈالر کا ڈھول پیٹا ہے جو غلط بیانی ہے ، سعودی عرب نے عمران خان حکومت سے زیادہ سے زیادہ 6ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست ہے اس میں کوئی شک نہیں،98میں بھی سعودی عرب سے 2ارب ڈالر مفت دینے کا معاہدہ ہوا تھا،ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی عرب نے دوست کی حیثیت سے تحفہ دیا تھا،سعودی عرب نے (ن) لیگ حکومت کو ایک تحفہ دیا تھا،نوازشریف کے سعودی عرب سے گہرے تعلقات تھے اور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 2013میں کہا جا رہا تھا کہ پاکستان جلد ہی ڈیفالٹر ہونے جا رہا ہے ،(ن) لیگ کی حکومت آئی تو آئی پی پیز کو 503ارب ڈالر دینا تھے ۔انہوں نے کہا کہ کویتی وفد پاکستان آیا تو ان سے کریڈیٹ ایک سال کرنے کی بات کی تھی ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 12ارب ڈالر کا ڈھول پیٹا ہے جو غلط بیانی ہے ، سعودی عرب نے عمران خان حکومت سے زیادہ سے زیادہ 6ارب ڈالر کی ڈیل کی ہے ۔