ایک کہکشاں جتنے زیادہ ستاروں کو جنم دیتی ہے اس پر اتنی ہی زیادہ دھات نظر آتی ہے،ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ جب کہکشائیں ستاروں کو جنم دینا بند کر دیتی ہیں تو ان کا اختتام عموماً آہستہ آہستہ ہوتا ہے۔ اور وہ بھی اس طرح کہ چار ارب سال کے قریب عرصے میں ان کہکشاو¿ں کے وجود کے لیے ضروری ٹھنڈی گیسوں کا سلسلہ بند ہو جاتا ہے جس سے ان کا ’دم گھٹ جاتا ہے اور ان کی موت واقع ہو جاتی ہے‘۔ماہرینِ فلکیات نے یہ جاننے کے لیے کہ آیا کہکشاو¿ں کا زندگی سے موت کی طرف منتقلی کا عمل فوری ہوتا ہے یا طویل، ہزاروں کے قریب کہکشاو¿ں کا جائزہ لیا۔ ان میں زندہ اور مردہ دونوں طرح کی کہکشائیں شامل ہیں۔ماہرین نے دیکھا کہ ایسی کہکشائیں جو مردہ ہو چکی ہیں ان پر دھاتوں کی سطح بہت بلند تھی۔ یہ دھاتیں تب پیدا ہوتی ہیں جب کہکشائیں ستاروں کو جنم دے رہی ہوتی ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ یہ عمل بہت دیر تک جاری رہتا ہے۔ماہرینِ فلکیات کی یہ تحقیق ’جرنل نیچر‘ میں شائع ہوئی ہے۔
موت کی ایک وجہ تعداد
ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اصل قصوروار کہکشاو¿ں کا بہت زیادہ تعداد میں ہونا ہو۔اگر کوئی کہکشاں کسی مصروف گروپ یا جھرمٹ کے اندر واقع ہے تو ارد گرد کے ماحول سے اس کا گیسیں جمع کرنے کا عمل درہم برہم ہو کر کہکشاں کے دم گھٹنے کا آغاز کر سکتا ہے۔اس تحقیق کے سربراہ کیمرج یونیورسٹی کے ڈاکٹر ین جی پنگ ہیں جن کا کہنا ہے ’دھاتوں سے ستاروں کے بننے کی تاریخ کا بہت اچھی طرح سے پتا چلتا ہے۔ ایک کہکشاں جتنے زیادہ ستاروں کو جنم دیتی ہے اس پر اتنی ہی زیادہ دھات نظر آتی ہے۔ لہذٰا دھاتوں کی سطح کو دیکھ کر آپ بتا سکتے ہیں کہ کہکشاں کس طرح مردہ ہوئی۔‘اگر کسی کہکشاں کی موت فوری اور شدت کے ساتھ ہوئی اور ستارے بننے میں مدد دینے والی ٹھنڈی گیس نے اندرونی یا بیرونی قوتوں کی وجہ سے کام کرنا ختم کر دیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فوراً ستارے پیدا کرنا بند کر دے گی اور اس پر دھات ویسی کی ویسی ہی رہے گی۔
قاتل کون؟
زندہ کہکشائیں جو ستارے بنا رہی ہیں وہ مردہ کہکشاو¿ں سے چار ارب سال کم عمر ہیں۔ڈاکٹر پنگ کے مطابق ’حقیقت میں ہمیں کہکشاو¿ں کی قتل کی وجہ تو معلوم ہو گئی ہے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں کہ قاتل کون ہے۔‘دوسری طرف اگر کہکشاں کو گیسوں کی سپلائی رک جائے لیکن وہ بچی کھچی گیسوں کو استعمال کرتی رہے تو اس پر دھات جمع ہوتی رہے گی تا وقتیکہ گیس نہ ملنے کی وجہ سے کہکشاں کا ’دم بالآخر گھٹ جائے۔‘ایک اور ماہرِ فلکیات اینڈریا کیٹینیو نے ان شہادتوں کا موازنہ کاربن ڈائی اوکسائیڈ کی اس بلند سطح سے کیا ہے جو ایسے انسان کے جسم میں پائی جاتی ہے جس کی موت گلا دبانے سے ہوئی ہو۔’گلا دبائے جانے کے دوران مرنے والا اپنے پھیپھڑوں میں موجود تمام کی تمام آکسیجن کو استعمال کرتا ہے لیکن اس دوران اس کے جسم میں کاربن ڈائی اوکسائیڈ بھی بنتی ہے اور یہ گیس جسم میں پھنسی رہتی ہے۔ چنانچہ وہ کہکشائیں جن کا ’گلا دب جاتا ہے‘ ان پر کاربن ڈائی اوکسائیڈ بننے کے بجائے دھاتیں جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔یہ وہ عناصر ہیں جو ہیلیم گیس سے بھی زیادہ وزنی ہوتے ہیں اور انھیں بڑے بڑے ستارے پیدا کرتے ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ زندہ کہکشائیں جو ستارے بنا رہی ہیں وہ مردہ کہکشاو¿ں سے چار ارب سال کم عمر ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ دورانیہ اس عرصے سے مطابقت رکھتا ہے جو کہکشاو¿ں کو ’گلا گھٹنے کے باعث‘ اپنی موجود گیسوں کو استعمال کرکے ختم کرنے میں صرف ہوتا ہے۔ڈاکٹر پنگ کے مطابق یہ پہلا نتیجہ خیز ثبوت ہے کہ کہکشائیں دم گھٹنے کی وجہ سے موت کا شکار ہو رہی ہیں۔ ’اب یہ معلوم کرنا باقی ہے کہ کہکشاو¿ں کا گلا گھوٹنے والا کون ہے؟‘ہو سکتا ہے کہ اصل قصوروار کہکشاو¿ں کا بہت زیادہ تعداد میں ہونا ہو۔اگر کوئی کہکشاں کسی مصروف گروپ یا جھرمٹ کے اندر واقع ہے تو ارد گرد کے ماحول سے اس کا گیسیں جمع کرنے کا عمل درہم برہم ہو کر کہکشاں کے دم گھٹنے کا آغاز کر سکتا ہے۔ماہرینِ فلکیات نے کہکشاو¿ں کے جھرمٹ کے اندر دھاتوں میں بہت زیادہ واضح فرق دیکھا ہے جس سے اس نئی تحقیق کو تقویت ملتی ہے۔بہت بڑی کہکشاو¿ں میں جو تعداد میں نسبتاً کم ہیں، دھاتوں کا ایسا فرق کم ہوتا جاتا ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دور دراز واقع کہکشاو¿ں میں شدت سے موت کا تناسب زیادہ ہے۔
کہکشائیں بھی دم گھٹنے سے مرتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
ایران امریکا مذاکرات کا اعلان،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































