جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آرمی پبلک سکول میں شہید بچوں کے والدین کی حکومت کوڈیڈ لائن

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)آرمی پبلک سکول میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین نے اپنے مطالبات کی منظوری کےلئے حکومت کوایک ماہ کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ماہ گزر جانے کے باوجود نہ تو جوڈیشل کمیشن قائم ہوا اور نہ ہی واقعے کی تحقیقات مکمل ہوئی ، مطالبات پورے نہ ہوئے تواسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے احتجاج کریںگے بدھ کے روزپشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف رضابنگش اوردیگرشہید بچوں کے والدین نے کہا کہ آرمی پبلک سکول سانحہ کا گزرے 5 ماہ ہوگئے تاہم ابھی تک حکومت نے جو وعدے کئے تھے ابھی تک پورے نہیں کئے جائنٹ تحقیقاتی ٹیم ابھی تک نہیں بن سکی انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان اس واقعے کے بعد ہمارے وکیل بن کر آئے تھے اور ہمارے واقعے کی تحقیقات کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی مگر وہ ہمارے شہید ہونے والے بچوں کا خون بھول کر چار حلقوں کی فکر میںلگے ہوئے ہیں جبکہ سماجی تنظمیں کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈر صرف فوٹوسیشن کر وانے آتے تھے ا±ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ثابت کریں کہ وہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں 16 جون تک جوڈیشل کمیشن قائم نہ ہوا تو شہیدوں کے والدین پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے والدین نے کہا کہ عمران خان ہمارے پیاروں کا خون بھول کر چار حلقوں کی فکر میں لگے ہوئے ہیں ۔والدین نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تو بڑے گلے شکوئے کئے تاہم انکا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمارے لیئے جو کیا ہم اس کے شکر گزار ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…