جمعہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2024 

پنجاب ترقیاتی حکمت عملی 2018 کا اعلان

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2018تک پنجاب میں شرح ترقی میں 8فیصد تک اضافے کا ہدف حاصل کیا جائے گا اور صوبے کی معیشت کا حجم بڑھایا جائے گا، 40لاکھ معیاری روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں گے، صوبے میں 20لاکھ نوجوانو ںکومارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مختلف فنون کی تربیت دی جائے گی،پنجاب کی برآمدات میں ہر سال 15فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ 2018 تک پنجاب میں نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف 17.5ارب ڈالر مقرر کیا گیاہے،طے کردہ ترقیاتی حکمت عملی پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے گا اور مقررکردہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے دن رات ایک کر دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ےہاں ایوان وزیراعلیٰ میں پنجاب گروتھ سٹریٹجی2018 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال ، صوبائی وزیر خزانہ مجبتی شجاع الرحمن، مشیر اقتصادی امورڈاکٹر اعجاز نبی ، یونیسف او رڈیفڈ اور دیگر ڈونرز ایجنسیوں کے نمائندوں نے تقریب سے خطاب کیا۔چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات عرفان الٰہی نے پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی 2018 کے مختلف خدوخال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پنجاب کی تاریخ کاایک اہم دن ہے جب ہم صوبے کی ترقیاتی حکمت عملی پر غور و خوص کے لئے جمع ہیں -محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم نے ماہرین معیشت کی مشاورت سے بہترین ترقیاتی حکمت عملی مرتب کی ہے تاہم معاشرے کے عام آدمی کو تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی منصوبہ بندی کئے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول بے معنی ہے -انہوںنے کہاکہ انرجی سیکٹر ، ایکسپور ٹ بڑھانے اور مینوفیکچر نگ شعبے کے بارے میں پلاننگ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ہر بچے کو زیو رتعلیم سے آراستہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرنا ہوگی-ماہرین معیشت ایسی پالیسی مرتب کرنے میں تعاون فراہم کریں جس میںنوجوانوں پر مشتمل ملک کی 60فیصد آبادی، خواتین اور اقلیتوں کی ترقی کے بارے میں رہنمائی موجود ہو اور انہیں حقیقی معنوں میں با اختیار بنایا جا سکے-انہوںنے کہاکہ پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی 60فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے او رہمیں نوجوانوں کے چیلنج کو مواقع میں بدلنے کے لئے پلاننگ کرناہے اور انہیںبااختیار بنانے کے لئے موثر حکمت عملی اپناناہے-نوجوانو ںکو با اختیار اور روز گار کے مواقع فراہم کئے بغیر ہماری تمام منصوبہ بندی بے سود ہوگی-انہوںنے کہاکہ ہمیں مل کر اس چیلنج سے نمٹنا ہے اگر ہم اس چیلنج کو مواقع میں بدلنے میں کامیاب ہوں گے تو پنجاب اور ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے او رےہی ہماری گروتھ سٹریٹجی کا اہم جزہونا چاہےے- انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے موثر اقدامات کئے ہیں ،ڈیفڈ کے اشتراک سے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہزاروںبچے او ر بچیوں کو ہنرمند بنایا جا چکاہے ۔تعلیم او رصحت کے شعبے میں بھی انقلابی نوعیت کی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں-انہوںنے کہاکہ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے تعلیمی فنڈ کے ذرےعے ایک لاکھ ایسے ذہین بچے اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں جن کے والدین اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کےلئے وسائل نہیں رکھتے-انہوںنے کہاکہ سابق وفاقی حکومت نے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ شروع کیا اس میں نقائص او رکرپشن تھی جس کی وجہ سے ہمیں اس منصوبے کو بند کرنا پڑا-موجود حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے صاف پانی پراجیکٹ شروع کیاہے جس کے لئے صوبے بھر میں ماہرین کی نگرانی میں سروے کرایا گیا ہے جس کی روشنی میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا جا رہاہے-انہوںنے کہاکہ جمہوریت عوام کی خدمت اور عوام کو خدمات کی فراہمی کا نام ہے-عام آدمی کو بلا امتیاز سماجی انصاف کی فراہمی ،تعلیم، صحت ، روز گاراور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے بغیر جمہوریت کے تقاضے پورے نہیں کئے جا سکتے-پنجاب کی حکومت خدمت خلق ا ورعوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہت سے ممالک جو ترقی کے لحاظ سے ہم سے پیچھے تھے وہ آج کہیں آگے نکل چکے ہیں -جنوبی کوریا پاکستان کے 5سالہ ترقیاتی منصوبے کے بلیوپرنٹ پر عمل کر کے آج ترقی کی منازل طے کر چکا ہے -ہم سے بعد میں آزادہونے والاملک چین دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت بن چکا ہے-انہوںنے کہاکہ ہم چین کے کے مشکو رہیں جس نے مشکل گھڑی میں ہمارا ہاتھ تھاماہے او رپاکستان کی ترقی کے لئے 46ارب ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیاہے جس میں 30ارب ڈالر سے زائد توانائی سیکٹرکے لئے ہیں -انہوںنے کہاکہ چین نے محنت ،جدوجہد اور انتھک کاوشوں سے بے مثال ترقی کی ہے او راس کے زرمبادلہ کے ذخائر 4ٹریلین کے قریب ہیں جبکہ ہم آج بھی دہشت گردی ،توانائی بحران ، کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار جیسے مسائل سے دوچار ہیں-انہوںنے کہاکہ پاکستان زرعی ملک ہے او ردنیا کاچوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے اس کے باوجود ہم زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہیں-پاکستان مشرق وسطی کے لئے گرین باسکٹ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہم اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے-اس کی بنیادی وجہ ہماری منصوبہ بندی کی کمز وریا ںہیں-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت 2013کے انتخابات کے بعد سے ترقیاتی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے -بے وقت کے دھرنوں اور احتجاج کی سیاست نے ترقی کا سفر روکا اور ترقیاتی منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر پیدا کی تاہم پنجاب حکومت نے ترقیاتی حکمت عملی 2018 مرتب کی ہے جس پر ڈاکٹر اعجاز نبی ،چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات او ران کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے -انہوںنے کہاکہ ہمیں نوجوانوں کی صلاحیتو ں سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات کرناہےں اور اس کو اپنی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم جز بناناہے-وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف او ران کی ٹیم ترقیاتی حکمت عملی 2018مرتب کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے-پنجاب حکومت نے بروقت گروتھ سٹریٹجی مرتب کی ہے او ردوسرے صوبے بھی اس جانب قدم اٹھائیں گے تو وفاقی حکومت پوری سپورٹ کرے گی کیونکہ ہم وفاق کی مضبوطی اور قومی یکجہتی پر یقین رکھتے ہیں -پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2018 وژن 2025سے مطابقت رکھتی ہے -انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شہبازشریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت نے صوبے میں ترقی کے شاہکار کھڑے کئے ہیںاور ترقیاتی منصوبے تیز رفتاری ،اعلیٰ معیاراور شفاف طریقے سے مکمل کر کے اعلیٰ مثال قائم کی ہے جس کی روشنی میں ےہ قوی امید کی جا سکتی ہے کہ پنجاب حکومت ترقیاتی حکمت عملی 2018کے اہداف حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہو گی-ڈیفڈ ، یونیسف او ردیگر ڈونرزاداروں کے نمائندوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبے کی سماجی ، معاشی اور اقتصادی ترقی کے لئے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے بے مثال ترقی کی ہے اورحکومت کے اقدامات نے عوام کی زندگی بدل کررکھ دی ہے-پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…