بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

صحافی کی ہلاکت،سعودیہ کی وضاحت قابل اعتبار قرار دینے والے صدر ٹرمپ کا یوٹرن،حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی ) ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت پر سعودی عرب کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے،

وہ اس سے مطمئن نہیں،واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جمال خاشقجی کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودیہ کی وضاحت کو قابل اعتبار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب امریکا کا بڑا اتحادی ہے اور صحافی کے معاملے پر سعودی عرب سے دفاعی معاہدے منسوخ نہیں ہونے چاہئیں۔تاہم امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اب ٹرمپ نے سعودی عرب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے، اس معاملے میں دھوکہ دیا گیا اور جھوٹ بولا گیا ۔دوسری جانب برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں،پابندیاں ایک آپشن ضرور ہیں لیکن جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کے خاتمے سے ان سے زیادہ ہمیں نقصان ہوگا ۔ٹرمپ نے مزید کہا یہ بھی ممکن ہے کہ طاقتور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اس قتل سے لاعلم ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع قونصل خانے میں لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے جس طرح صحافی کی موت کے معاملے سے نمٹا ہے، وہ اس سے مطمئن نہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…