جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات نے بغیر کفیل اقامے جاری کرنے کا اعلان کردیا،وزٹ ویزے پر آنے والے بھی فائدہ اُٹھاسکیں گے، زبردست اقدام

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظبی(آئی این پی ) متحدہ عرب امارات میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول یا یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید کیا جائے گا۔ اسی طرح وزٹ ویزہ ختم ہونے پر ملک سے باہر جائے بغیر ایک ماہ کے لئے تجدید کی جاسکے گی۔ فیڈرل اتھارٹی برائے آئیڈنٹی اینڈ سیٹیزن شپ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نئے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اتوار سے بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید ہوگا۔ ایک سال کی تجدید کی فیس سو درہم ہوگی۔ اسی طرح وزٹ ویزے پر آنے والے ملک سے باہر جائے بغیر اپنے ویزوں کی تجدید کراسکتے ہیں۔ ایک ماہ کی تجدید کی فیس 600درہم ہوگی۔ اس کی دو مرتبہ تجدید ممکن ہوگی۔مذکورہ فیصلے امارات کابینہ نے کئے تھے جن پر اتوار سے عملدرآمد شروع ہوگا۔ بیوہ اور مطلقہ خواتین کے اقاموں کی تجدید کی شرط یہ ہے کہ خاندان کے سربراہ کی وفات یا طلاق کے وقت ان کا اقامہ نافذ العمل ہو۔طلاق یا بیوہ ہونے کی صورت میں ان کے پاس رہائش اور میڈیکل انشورنس ہو۔ تجدید کرتے وقت مطلقہ یا بیوہ خاتون اور18سال سے زیادہ عمر کے بچے میڈیکل کروائیں گے۔ متحدہ عرب امارات میں بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول یا یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید کیا جائے گا۔ اسی طرح وزٹ ویزہ ختم ہونے پر ملک سے باہر جائے بغیر ایک ماہ کے لئے تجدید کی جاسکے گی۔ فیڈرل اتھارٹی برائے آئیڈنٹی اینڈ سیٹیزن شپ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نئے فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق اتوار سے بیوہ اور مطلقہ خواتین کے علاوہ ہائی اسکول اور یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کا اقامہ کفیل کے بغیر تجدید ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…