اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

حکومت کا ملک بھر میں غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ ،وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلے کرلئے

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہواجس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کو ہر صورت میں مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سینیٹر فیصل جاوید کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے غربت مٹا ؤپروگرام کا آغاز کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور چین سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔عمران خان نے حکومتی کارگردگی اور سو روزہ پلان کا بھی جائزہ لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل غریب افراد کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کے لیے اقتدار میں آنے کے فوری بعد کام شروع ہو گیا۔ 10اکتوبر کو وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا اور اب حکومت نے ملک بھر میں غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی طرف سے یہ فیصلہ غریبوں کے مسائل دور کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔  وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے غربت مٹاؤ پروگرام کا اعلان کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہواجس میں سینیٹر فیصل جاوید،افتخار درانی سمیت دیگر اہم رہنماؤں سے شرکت کی۔اجلاس کے دوران غربت مٹا ؤپروگرام شروع کرنے سے متعلق گفتگو کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…