بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

میں ہر نئی فلم کو اپنی پہلی فلم سمجھتا ہوں، ایوشمان کھرانہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار ایوشمان کھرانہ کا کہنا ہے کہ میں اپنی ہر آنے والی فلم کو پہلی فلم سمجھ کر کام کرتا ہوں میں اداکار ہوں لیکن میں اس بات پر یقین نہیں کرنا چاہتا۔فلم ’وکی ڈونر‘ سے شہرت پانے والے ’ایوشمان کھرانہ‘ ان دنوں اپنی نئی فلم ’بدھائی ہو‘ کی کامیابی کا جشن منانے میں مصروف ہیں جس نے صرف دو دن میں 7 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بڑے بجٹ سے بننے والی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ایوش کا کہنا ہے کہ میں

اپنی ہر نئی آنے والی فلم میں پہلی فلم سمجھ کر ہی کام کرتا ہوں کیوں کہ پہلی فلم میں نظر آنے والی معصومیت کیمرے میں نمایاں ہوتی ہے اور پہلی فلم میں ہر شخص بھرپور محنت اور بہتر سے بہتر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے، میں جانتا ہوں کہ میں اداکار بن گیا ہوں لیکن میں اب بھی اس بات پر یقین کرنا نہیں چاہتا کیوں کہ میں ہمیشہ سادہ لوح انسان بنا رہنا چاہتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ میرے فلمی کیریئر کا سفر تھم سا گیا تھا لیکن فلم ’وکی ڈونر‘ کی کامیابی کے بعد میری مزید تین فلمیں ناکام رہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…