بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اب شاپنگ بیگز استعمال کرکے انہیں کھابھی سکتے ہیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرین(مانیٹرنگ ڈیسک)ماحولیاتی اور سمندری آلودگی کی بڑی وجہ شاپنگ بیگز کو قرار دیا جاتا ہے جس کے باعث نہ صرف آبی حیات متاثر ہورہی ہیں بلکہ شاپنگ بیگز جلانے کی وجہ سے پھیلنے والا دھواں انسانوں کے لیے بھی مضر صحت ہے جب کہ اسی ماحولیاتی کو دیکھتے ہوئے

یوکرین میں ایسے ماحول دوست شاپنگ بیگز متعارف کرائے گئےہیں جنہیں کھایا بھی جاسکتاہے۔ ان شاپنگ بیگز کو یوکرین کے سائنسدانوں نے قدرتی پروٹین اور نشاستے یعنی کلف کی مدد سے تیار کیا ہے، اس کے علاوہ اس کی مدد سے کپ، اسٹرا اور بیگز بنائے گئے ہیں جو کہ 21 دن میں تلف ہونے کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ماحول دوست بیگز بنانے والوں میں شامل ایک ماہر نے بتایا کہ ’ان کا فائدہ یہ ہے کہ یہ 21 دن میں تلف ہو جاتے ہیں اور ان کے اجزا زمین میں ایک ہفتے کے دوران ختم ہوجاتے ہیں‘۔ ماہر کے مطابق ’صارفین پسندیدہ مشروب پینے کے بعد اسڑا بھی کھا سکتے ہیں اور یہ منفرد ذائقوں میں بھی دستیاب ہوسکتی ہے‘۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین میں ’ماحولیاتی مہم جو‘ ڈسپوزیبل پلاسٹک کے بارے میں پرجوش ہیں اور انہوں نے حکومت سے اس پر سرمایہ کاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ بھارت اور بالی میں ایسے شاپنگ بیگز کی مثالیں موجود ہیں جو بعد میں جانوروں کے چارے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں اور برطانوی کمپنی بھی پانی کی ایسی تھیلیاں تیار کر رہی ہیں جنھیں کھایا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب سمی ٹیم نے رواں مہینے کوپن ہیگن میں منعقدہ یونیورسٹی اسٹارٹ اپ ورلڈکپ میں سسٹین ابیلٹی ایوارڈ بھی جیتا ہے اور وہ مزید تحقیق کے لیے غیرملکی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…