پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

سلیم جاوید کا گایا ہوا گیت ’’وش ملے ‘‘ بالی وڈ فلم میں شامل

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید کے 25 برس قبل گائے ہوئے مقبول ترین گیت ’’ وش ملے‘‘ کو بھارتی فلم ’’ ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں شامل کرلیا گیا۔مذکورہ فلم کے اس گیت کو گزشتہ روز تشہیری مہم کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جسے امیتابھ بچن اور عامر خان پر فلمایا گیا، ریلیز کے موقع پر بتایا گیا کہ وش ملے پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ثقافتی و فوک گیت ہے جو خوشی کے موقع پر

بلوچستان کے بڑے سرداروں کی تقریب میں پیش کیا جاتا ہے۔اس گیت کو کوک سٹوڈیو میں بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ لیجنڈ گلوکار سلیم جاوید یہ گیت لائیو گانے پر کالج کے سالانہ فنکشن میں دو گروپوں کی فا ئرنگ سے زخمی ہو گئے تھے، کہا جاتا ہے کہ ایک گروپ نے اس گیت کو گانے سے منع کیا تھا۔ مذکورہ فلم بھارت سمیت دنیا بھر میں 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی پاکستان میں اس فلم کو اسی روز ڈسٹری بیوشن کلب ریلیز کریگا۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…