اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے ایک گاﺅں میں پائی جانے والی انوکھی مرغی نے اپنے منفرد انڈوں سے عوام کے ساتھ ماہرین کو بھی چکرا دیا ہے۔ نان جنگ شہر کے گاﺅں گاﺅلان میں وانگ شیاﺅبن نامی کسان کا چھوٹا سا پولٹری فارم ہے جہاں تقریباً 200 مرغیاں رکھی گئی ہیں۔ ان مرغیوں میں سے ایک ایسی بھی ہے جو عام انڈے سے تقریباً تین گنا بڑا انڈہ دیتی ہے اور اس انڈے کے اندر سے عام سائز کا ایک اور انڈہ بھی برآمد ہوتا ہے۔ وانگ کا کہنا ہے کہ سب مرغیوں کو ایک جیسی خوراک دی جاتی ہے جو عموماً سبزی، چاول اور کیڑے مکوڑوں پر مشتمل ہوتی ہے۔پولٹری ماہرین نے اس انوکھی مرغی پر تحقیق شروع کردی ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے وہ کس وجہ سے ڈبل انڈے دے رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں