جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سوات اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات (نیوزڈیسک)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،زلزلہ پیمامرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت3.3ریکارڈ کی گئی . زیر زمین گہرائی 121کلومیٹر رہی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش رہا ،سوات میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔ادھر سوات کے علاقے جانو میں الپورئی روڈ پر پہاڑی تودہ گرنے سے خوازہ خیلہ الپورئی روڈ بند ہوگئی ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،روڈ کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں شہریوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرناپڑا،جمعہ کے روز دوپہر کے وقت تحصیل خوازہ خیلہ میں جانو کے مقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے پوری روڈبند ہوگئی،جس سے ٹریفک معطل ہوگئی اور دونوں طرف سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافروں اور شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ،اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ غلام سعید نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مشینری بھجوا کرروڈ کو کھول دیا گیا ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…