لاہور(آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کرپشن کے مختلف کیسز میں ملوث سیاستدانوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا،سابق وفاقی وزیر میاں منظور احمد وٹو کے خلاف بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر میاں منظور ووٹو کے خلاف یوٹیلی سٹورز میں غیرقانونی بھرتیوں کے الزمات پر انکوئری شروع
کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ 2008ء سے 2013ء کے دوران بطور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار یوٹیلٹی اسٹورز میں 200 سے زائد ایریا منیجرز کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا۔نیب نے میاں منظور ووٹو کے خلاف متعلقہ محکموں سے ریکارڈ بھی حاصل کر لیاہے اور جلد منظور وٹو کو بیان قلمبند کروانے کے لئے طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔