ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ذہین بننے کے سات طریقے

datetime 11  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لند ن (نیوزڈیسک )دنیا میں بہت سے لوگ اپنی ذہانت کے سبب کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں جنہیں صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔ذہین بننا یا کہلانا کس انسان کا شوق نہیں ہوتا تاہم اسے ایک خداداد صلاحیت سمجھا جاتا ہے کیونکہ دنیا میں بہت سے لوگ اپنی ذہانت کے سبب کچھ ایسے کام کرجاتے ہیں جنہیں صدیوں یاد رکھا جاتا ہے اسی لیے ہر انسان ذہین بننے کی خواہش رکھتا ہے لیکن ایک تحقیق کے مطابق کچھ ایسی عادات بھی ہیں جنہیں اپنا کر انسان خود کو ذہین بنا سکتا ہے۔
معلومات جمع کرنا: اگر آپ ذہین بننا چاہتے ہیں تو اس عادت کو اپنی اولین ترجیح بنالیں خصوصاً اس وقت جب آپ کسی نئی تخلیق پر کام کر رہے ہوں تو اس کے بارے میں معلومات کا خزانہ آپ کے پاس ہونا چاہئے۔
وقفہ لیجئے: کسی چیز پربہت زیادہ دھیان دینا تخلیق کے لیے درست نہیں سمجھا جاتا اس لیے خود کو وقفہ دیں جس میں آپ سوئیں، واک کریں یا پھر کسی طرح تاز ہ دم ہو جائیں یہ چیزیں آپ کو اپنے خیالات میں یکسو ہونے میں کافی مدد دیں گی کیونکہ کہا جاتا ہے کسی مسئلے کے حل کے لیے کبھی کبھی اس کی طرف سے توجہ ہٹانا ہی ہمیں اس کے حل کی طرف لے جاتا ہے۔
تشبہیات کا استعمال کیجئے: ایک ہی مسئلے پر سوچنے کے دوران چھوٹی چھوٹی تشبیہات سے کام لیں جس میں مشہور سائنسدان ارشمیدس نے اچھال اصول دریافت کرتے وقت کیا تھا اس نے پانی کی اچھال کے مسئلے پر غور کرنے کے دوران یہ سوچا تھا کہ اگراس کا جسم پانی کے ٹب میں اس کے حجم کے مطابق اچھال کی قوت تخلیق کررہا ہے اسی طرح ایک خالص سونے کا ایک وزنی تاج بھی کرے گا یہ ایک انتہائی بے ربط تشبہہ تھی لیکن آگے چل کر اسی اصول کی تخلیق میں مدد دے گئی جس کی وجہ سے آج سائنسدان اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ پانی میں کیل کیوں ڈوب جاتی ہے اور بحری جہاز تیرتا رہتا ہے۔
خیالات کو آزاد چھوڑ دیں: ایک قول کے مطابق ایک بہترین خیال بہت سارے نئے خیالات کو جنم دیتا ہے اس لیے اپنے دماغ میں خیالات کی بھرمار سے نہ گھبرائیں اور انہیں آزاد چھوڑ دیں۔
مقابلہ کریں: اس کائنات میں وہ خیال زندہ رہتا ہے جسے اپنا آپ منوانا آتا ہے اسی لیے خیالات کے صحت مندانہ مقابلوں کی فضا قائم کریں کیونکہ ہر کسی کی ہاں میں ہاں ملانا کند ذہن اور کمزور شخصیت کی علامت ہوتا ہے۔
نت نئے خیالات کی تصدیق: گھبرائیں نہیں اگر آپ نے کوئی نیا خیال پیش کیا ہے تو اس کی تصدیق کے لیے بھی اپنا ہوم ورک مکمل کریں اور یہ تصدیق سالوں بلکہ دہائیوں پر محیط ہو سکتی ہے۔
تبدیلی کے لیے تیار رہیں: خیالات کی نوک پلک سوارنے سے ایک اچھا خیال بہترین خیال میں تبدیل ہوسکتا ہے اگر آپ اس پر نت نئی اختراعات کا چھڑکاو کرتے رہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…