اسلام آباد (این این آئی)آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضے ہیں یا نہیں؟چینی قرضوں کی ادائیگی کب شروع ہونی ہے؟کتنے ارب ڈالرسالانہ ادائیگی کرناہوگی ؟ ن لیگ نے تفصیلات جاری کردیں،سابق وزیرداخلہ ٗ لیگی کے رہنمااحسن اقبال نے امریکی محکمہ خارجہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے
کی وجہ چینی قرضے نہیں۔جمعہ کو وفاقی وزیر نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چینی قرضوں کی ادائیگی 2022سے شروع ہونی ہے،چین کو زیادہ سے زیادہ 2ارب ڈالرسالانہ ادائیگی کرناہوگی۔انہوں نے کہاکہ ہماری مشکل کی وجہ ترقیاتی منصوبوں کی بدولت درآمدات میں اضافہ ہے ،بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ ناتجربے کار حکومت ہے۔