فوجی خواتین کا کنوار پن کا ٹیسٹ ختم کیا جائے , انڈونیشیا میں مطالبہ زور پکڑنے لگا

15  مئی‬‮  2015

جکارتہ (نیوزڈیسک)فوجی خواتین کا کنوار پن کا ٹیسٹ ختم کیا جائے .انڈونیشیا میں خواتین کے فوج میں بھرتی ہونے کےلئے کنوار پن کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کنوار پن کے ٹیسٹ کو ظالمانہ غیر انسانی اورگھٹیا قرار دیا ہے۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق خواتین فوجی اہلکاروں کے انٹرویوز کرنے سے معلوم ہوا کنوار پن کے ٹیسٹ کودو انگلیوں کا ٹیسٹ کہا جاتا ہے اور تصدیق کی جاتی ہے کہ پردہ بکارت محفوظ ہے یا نہیں۔یہ ٹیسٹ ان خواتین کےلئے ضروری ہے جو فوج میں شامل ہونا چاہتی ہیں یا فوجی افسروں سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں فوج سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد کنوار پن کے ٹیسٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے جو حقوق انسانی کے بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر انسانی , ظالمانہ اور ذلت آمیز سلوک کے زمرے میں آتا ہے۔تنظیم نے ٹیسٹ کو جنس کی بنیاد پر تشدد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کے کنوار پن کی جانچ کا طریقہ سائنسی طور پر بے بنیاد ہے۔تنظیم نے بھرتی ہونے والی خواتین اور فوجی افسروں کی 11 منگیتروں کے انٹرویو کیے جن کے ملک کے جزیرے جاوا میں واقع مختلف فوجی ہسپتالوں میں ٹیسٹ کیے گئے۔ ٹیسٹ کرانے والی خواتین کے مطابق یہ طریقہ کار تکلیف دے، شرمناک تھا اور اس سے صدمہ پہنچتا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت صدمہ پہنچا جب معلوم ہوا ٹیسٹ کرنے والا مرد ہے . یہ ہر خاتون کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔انڈونیشیا میں یہ ٹیسٹ کئی دہائیوں سے جاری ہیں۔ 1984 میں اس ٹیسٹ سے گزرنے والی ریٹائرڈ خاتون افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملازمت کے چار سال بعد ان کی شادی ہو گئی تاہم میں نے کئی ماہ تک اپنے شوہر کے ساتھ جسمانی تعلقات نہیں کیے کیونکہ کنوار پن کے ٹیسٹ کی وجہ سے مجھے شدید صدمہ پہنچا تھا۔فوج کے ترجمان فواد بسایا نے ٹیسٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے غیر اخلاقی خواتین کی شمولیت کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔انھوں نے فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شخص کا غیر اخلاقی ہے تو وہ فوج میں شمولیت اختیار نہیں کر سکتی کیونکہ اگر وہ فوج میں شامل ہوتی ہے تو وہ فوج کو نقصان پہنچائےگی فوج میں شامل افراد کو ایک بڑی ذمہ داری نبھانی ہوتی ہے کیونکہ یہ ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سلامتی کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…