پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

وفاقی حکومت کی جانب سے تبادلے کا نوٹیفیکیشن معطل ہونے کے بعدانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر ایکشن میں ،سینئر پولیس افسران کو بڑا حکم جاری کردیا، فوری عملدرآمد کے احکامات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد طاہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے موقع پر متعلقہ اضلاع میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے جبکہ پولیس افسران واہلکار مکمل غیر جانبداری کے ساتھ فرائض سر انجام دیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر ایکٹ ، اسلحہ کی نمائش ، ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی میں قطعی رعایت نہ برتیں،قتل ، ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جاری کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے

بالخصوص بچوں اور خواتین کوظلم وزیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں فوری کاروائی کو یقینی بنائیں ،حساس پولنگ اسٹیشنز پرتعینات افسران واہلکار ہائی الرٹ ہو کرخلو ص نیت اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دیں اور پولنگ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کوتازہ کھانااور پانی ڈیوٹی کے مقام پر بروقت پہنچایا جائے ،محکمانہ امور کی انجام دہی میں سزا و جزا،میرٹ کی پاسداری اور شفافیت کے عمل کو ترجیح دی جائے اور تفتیشی افسران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ریفریشر کورسز اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد میں مزید تیزی لائی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز ، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس میں سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میں سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کے تمام آر پی اوز ،سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ابو بکر خدا بخش،آر پی او گوجرانوالہ شاہد حنیف، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سجاد حسن منج ، ڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ بابر بخت قریشی ، اے آئی جی ڈویلپمنٹ احسن یونس، اے آئی جی آپریشنز عمران محمودسمیت دیگر سینئر افسران بھی کانفرنس میں موجود تھے ۔کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز نے آئی جی پنجاب محمد طاہر کو ضمنی انتخابات کے سیکیورٹی پلان اور اپنے ریجنز میں جرائم کے مجموعی صورتحال کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پر امن انتخابی مہم کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ پولنگ کے انعقاد کیلئے پولیس نے اپنے انتظامات مکمل کر لئے ہیں

جبکہ تمام انتخابی حلقو ں میں وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنرل الیکشن کی طرز پر ضمنی انتخابات میں بھی پرامن ماحول میں نہ صرف پولنگ کے عمل کویقینی بنایا جائے بلکہ نتائج آنے کے بعد آتشبازی ، ہوائی فائرنگ کرنے والے امیدواراور انکے حامیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ کانفرنس میں آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے مزیدکہا کہ تمام ڈی پی او ز اپنے اضلا ع کی پولیس لائنز میں ذاتی نگرانی میں ہفتہ وار پریڈ کے انعقاد کو یقینی بنائیں

جس میں گاڑیوں کی انسپکشن کے ساتھ ساتھ فورس کی بہترین ویلفیئر کا بھی خیال رکھا جائے اور ہفتہ وار پریڈ کی رپورٹ باقاعدگی سے آپریشن برانچ کو بھی بھجوائی جائے ۔انہوں نے تاکید کی کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے شروع کئے گئے پراجیکٹس فرنٹ ڈیسک ، 8787آئی جی پی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ، پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ، کریمنل ریکارڈ آفس کی موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اورقتل ، زیادتی ، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی فوری سرکوبی کیلئے فارنزک سائنس لیبارٹری سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھانوں میں ایف آئی آر کے فوری اندراج کو ہرصورت یقینی بنایا جائے

جبکہ پولیس اسٹیشنز میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کی فضا مزید مضبوط ہوسکے ۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ سینئر افسران تھانوں کے سرپرائز وزٹ ، انسپکشن اور ریکارڈ چیکنگ پر خاص توجہ دیں اور ماتحت افسران و اہلکاروں کی اے سی آرز کو بروقت مکمل کیا جائے تاکہ انکی پیشہ ورانہ ترقی کا عمل آسان ہو سکے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ تمام ریجنز اور اضلاع میں پولیس افسران واہلکاروں کی استعداد کار مزید بڑھانے کیلئے ریگولر بنیادوں پر جدید تربیتی اور ریفریشر کورسز کے انعقا د کو یقینی بنایا جائے تاکہ تفتیشی افسران عصر حاضرکے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…