جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

آمدن سے زائد اثاثے، نوازشریف کے بعد شہبازشریف اور ان کے بچے بھی بُری طرح پھنس گئے، نیب نے بڑا قدم اُٹھالیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا۔انہیں اگلے روز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے

شہباز شریف کو 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق نیب کی تفتیشی ٹیم نے شہباز شریف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی پوچھ گچھ کی جس کی روشنی میں ان کے بچوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی آج (بدھ ) 10 اکتوبر کو طلب کر رکھا ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان شہباز کے مختلف بینک اکاؤنٹس میں مختلف ٹرانزیکشن ہوئیں، جس کی بنا پر انہیں ابتدائی بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…