پیرس کا ایفل ٹاور فرانس کی مشہور ترین عمارت ہے۔ عالمی سطح پر یہ ان تاریخی عمارات یا یادگاروں میں سے ہے جہاں عوام داخلہ فیس ادا کر کے جاتے ہیں۔اس سال مارچ کے آخر میں ایفل ٹاور کے افتتاح کو ٹھیک 125 برس ہو گئے۔ اس مناسبت سے ماہرین نے 30 ملین یورو یا قریب 38 ملین ڈالر س سے ایفل ٹاور کی خصوصی دیکھ بھال اور ’فیس لفٹ‘ کے لئے ایک ایسا منصوبہ ابھی حال ہی میں مکمل کیا جس کے بعد اس عظیم فولادی ڈھانچے کی کشش کا ایک نیا پہلو سامنے آ گیا ہے




















































