اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ صفورہ میں 47 افراد کے جاں بحق اور 13 کے زخمی ہونے کے واقعے کی ایف آئی درج دوروز کے بعد درج کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی آرکا اندراج واقعے کے اڑتالیس سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد کیا گیا۔ایف آئی آر کو سرکاری مدعیت میں سچل تھانے میں درج کرنے کے بعد اسے سربمہرکردیا گیا۔ ۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں درج حساس نوعیت کے مندراج کے باعث اسے سر مبہر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کے متعلق کچھ ایسے ثبوت ملے ہیں جنہیں فی الحال منظرِعام پر نہیں لایا جاسکتا۔واضح رہے کہ دوروزقبل صفورہ چورنگی پرموٹرسائیکل سوارچھ نامعلوم افراد نے الاظہر گارڈن کی بس پرفائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں اسمعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 47افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوگئے تھے ۔واقعے کے بعد سیاسی اور ملٹری قیادت کی جانب سے سندھ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جلداز جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
کراچی، سانحہ صفورہ کی ایف آئی آر دو روزکے بعد سرکاری مدعیت میں درج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بوسنیا میں چار دن
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
زہریلی کھیر کھانے سے خاندان کے 5 افراد کی ہلاکت کا ڈراپ سین، بیٹی سمیت 4 ملزم گرفتار
-
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
-
غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم نے گلا کاٹ لیا
-
سوشل میڈیا انفلوئنسر سے زبردستی شادی کیلیے گھر آنے والا مداح اہلخانہ کے تشدد سے ہلاک
-
دلہن کی سرکاری نوکری کا بھانڈا پھوٹنے پر دولہا نے شادی توڑ دی
-
نئی آٹو پالیسی سے 660 سی سی گاڑیاں سستی ہونے کی توقع، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا بیان
-
ایشیائی چیمپئن بننے کے تین بعد باڈی بلڈر سجاد کی موت نے سب کو حیران کردیا
-
نوڈلز کھانے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک
-
بجلی چوروں کی فہرستیں تیار،جائیدادوں کی نیلامی اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان
-
نوجوانوں کے لیے خوشخبری، حکومت کا گھر بیٹھے روزگار کمانے کے لیے اہم قدم
-
جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پنجاب زمین ایپ کے ذریعے صرف 2 منٹ میں فرد حاصل کرنے کا طریقہ



















































