جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

معیشت درست راہ پر آگئی، شرح نمو بہتر اور افراط زر میں کمی آئی ہے، اسحا ق ڈا ر

datetime 15  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ لائٹنگ پاکستان کی پرائیویٹ سیکٹر پر توجہ سے لوگوں کی ترقی اور نئی ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھے گی، موجودہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں،ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور پائیدار پالیسی اقدامات کے باعث ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہوگئی ہے،شرح نمو جو گزشتہ پانچ سالوں میں جون 2013 تک اوسطا3 فیصد رہی، 2013-14 میں بڑھ کر4.14 فیصد تک پہنچ گئی اور مزید اضافے کی جانب گامزن ہے۔
اسحٰق ڈارکا کہنا تھا کہ افراط زر 12فیصد سے کم ہو کر8.6 فیصد کی سطح پر ا?چکی ہے اور2014-15 تک اسے5 فیصد تک لانے کا منصوبہ ہے۔پاکستانی صارفین روایتی بجلی کے بجائے ا?ف گرڈ لائٹنگ مصنوعات پر2.2 ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن(آئی ایف سی) کی جانب سے لائٹنگ پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تقریب میں اسٹیک ہولڈرز کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کی غماز ہے کہ موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ملک میں توانائی کا بحران حل کرنے کیلیے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ لائٹنگ پاکستان پروگرام جسے دیگر اہم ترقیاتی پارٹنرز یو کے ایڈ اور آسٹریلیا ایڈ کی حمایت بھی حاصل ہے،ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے اہم قدم ہے۔ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں کروڑوں صارفین کو روایتی بجلی کے بجائے روشنی کے متبادل ذرائع فراہم ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ’پاکستان لائٹنگ کنزیومر پرسپشن اسٹڈی‘ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستانی صارفین روایتی بجلی کے بجائے آف گرڈ لائٹنگ مصنوعات پر2.2 ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہے ہیں، جس میں مٹی کا تیل،لالٹین،جنریٹرز اور موم بتیاں شامل ہیں۔ یہ اعداد وشمار ا?نکھیں کھولنے کیلیے کافی ہیں۔ یہ بہت بڑی رقم ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اوسطا گھرانہ ماہانہ850 روپے روایتی روشنی کے ذرائع پر خرچ کرتا ہے۔
وزیر خزانہ نے لائٹنگ پاکستان پروگرام کو سراہا اور کہا کہ لائٹنگ پاکستان کی پرائیویٹ سیکٹر پر توجہ سے ترقی اور صارفین کی نئی ٹیکنالوجی تک رسائی بڑھے گی۔انہوں معیاری سولر مصنوعات اور ا?ئی ایف سی لائٹنگ گلوبل کوالٹی اسٹینڈرڈ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج کل اس معیار کی مصنوعات افریقہ اور ایشیا کی مارکیٹوں میں دستیاب ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا مجھے نہایت خوشی ہوئے کہ اب ا?ئی ایف سی یہ معیاری مصنوعات پاکستان میں متعارف کرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اقدامات کے باعث ہماری حکومت کے پہلے سال کے دوران ٹیکس محصولات میں16.44فیصد اضافہ ہوا۔ یہ کارکردگی موجودہ مالی سال کے دوران بھی جاری رہی۔ جولائی تا اپریل 2014-15 محصولات میں اضافے کی شرح 13فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔گزشتہ سال پاکستان کی ریٹنگ آﺅٹ لک منفی سے مستحکم قرار دی گئی اور حال ہی میں پاکستان کی اقتصادی حالت مستحکم سے مثبت قرار دی گئی ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ متبادل توانائی ترقیاتی بورڈ (اے ای ڈی بی) پرائیویٹ سیکٹر کے توسط سے متبادل توانائی کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ چند سالوں میں صرف ونڈ انرجی سیکٹر میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب کے آخر میں سولر لائٹنگ مصنوعات کے اسٹال کا معائنہ کیا اور اس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔تقریب سے آئی ایف سی کے کنٹری منیجر ندیم صدیقی،پروگرام منیجر لائٹنگ پاکستان لائم گریلش اور اے ای ڈی بی کے سربراہ اسجد امتیاز علی نے بھی خطاب کیا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…