پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

کویتی وفد کے سربراہ کا پرس اور بیگ چوری ہونے پر حکومت سے وضاحت طلب،کویتی وفد کے بیگ میں کونسی دستاویزات تھیں؟ بات بڑھ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے کویتی وفد کے سربراہ کا پرس اور بیگ چوری ہونے پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے پرس اور بیگ چوری ہونے کے پس پردہ کیا حقائق ہیں ، کویتی وفد کے بیگ میں کونسی دستاویزات تھیں ،

اس حرکت سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہو تو نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ گزشتہ دونوں قطر کا ایک وفد پاکستان آیا۔حکومت سے مذاکرات کے دوران کویتی وفد کے ایک رکن کا پرس اور بیگ چرا لیا گیا،بتایا جاتا ہے کہ20ویں گریڈ کے ایک افسر اس میں ملوث نکلا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی70سالہ تاریخ میں یہ پہلا واقع رونما ہوا ہے جس میں کسی دوسرے ملک کے وفد کا سامان چوری ہو گیا ،واقع سے ملک کی بدنامی ہوئی۔حکومت اس واقع کی ایوان میں وضاحت کرے۔ بتایا جائے اس چوری کے پس پردہ کیا حقائق ہیں؟ اور اس کے پیچھے کون تھا۔یہ بھی بتایا جائے کے کویتی وفد کے سربراہ کے بیگ میں کونسی دستاویزات تھیں۔افسر کو معطل کرنا الگ بات ہے لیکن اس کے محرکات کو اجاگر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے کویتی وفد کے سربراہ کا پرس اور بیگ چوری ہونے پر حکومت سے وضاحت مانگ لی۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے پرس اور بیگ چوری ہونے کے پس پردہ کیا حقائق ہیں ، کویتی وفد کے بیگ میں کونسی دستاویزات تھیں ،اس حرکت سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…