پاکستان کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان،چین کا حیرت انگیز ردعمل،پاکستان کو ایک اور بڑی پیشکش کردی اسلام آباد(این این آئی)پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہاہے کہ چین ٗ پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے میں تبدیلیوں کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے پاکستانی حکومت کے ایجنڈے پر عمل کیا جائیگا ٗ
پاکستان سے مشاورت کے ساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مشاورت کے ساتھ روڈ میپ تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین صرف اْن ہی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا جو پاکستان چاہتا ہے یا جس میں پاکستان کی رضامندی ہوگی۔یاؤ جنگ کے مطابق یہ پاکستان کی معیشت ہے اوریہ ان کا معاشرہ ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ بوٹ ماڈل کیلئے بھی تیار ہے اور اپنی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرے گا۔واضح رہے کہ بوٹ ماڈل کے تحت سرمایہ کار یا کمپنی خود پیسے لگا کر پروجیکٹ بنائے گی اور منصوبہ آپریشنل ہونے پر آمدن سے اپنا سرمایہ واپس حاصل کرسکے گی۔یاد رہے کہ برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے فنانشل ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِ ثانی پر غور کر رہی ہے بعدازاں دفتر خارجہ نے بھی سی پیک منصوبوں پر نظرثانی کے تاثر کو مسترد کردیا تھا۔