بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے شدید دباﺅ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی کمپنیوں کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا

datetime 14  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے شدید دباﺅ پر حکومت نے بجلی کی تین بڑی کمپنیوں کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا ،6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے بجلی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔ نجکاری کمیشن ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان حالیہ ہونے والے ساتویں قسط کے جائزہ مذاکرات میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کے حوالے سے کافی بات چیت کی گئی جس میں سرفہرست بجلی کی کمپنیوں کی نج کاری تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے پہلے مرحلے میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پھر لیسکو لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی اور آخر میں آئیسکو اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری عمل میں لائی جائے گی ان کمپنیوں کی نجکاری سے حکومت کو کافی رقم ملنے کی امید ہے۔ ذرائع نے کہا کہ 6 ارب روپے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کے لئے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ ملک میں آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑ رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…