اسلام آباد(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ نے پاکستان سے متعلق معاشی و سماجی سروے رپورٹ جاری کر دی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی معیشت تمام مشکلات کے باوجود ترقی کررہی ہے،بجٹ خسارہ بھی ماضی کی نسبت قابو میں ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی آئی ہے،اور فارن ایکسچینج ریزرو میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ توانائی بحران کے باوجود موجودہ حکومت ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے، توانائی بحران ملک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں تین برسوں کی گراوٹ کے بعد ملکی اقتصادی شرح نمو چار اعشاریہ ایک فی صد رہی، تاہم دو ہزار پندرہ کی اقتصادی شرح نمو 5 فی صد سے بڑھنے کا امکان ہے۔