اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور اسلام آباد میں جاری ،نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دورے پر آیا ہوا ہے جس نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے،صورت حال میں بہتری کیلئے دیئے جانے والےمشورے میں آئی ایم ایف وفد کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کی نرخ میں مزید اضافہ اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے بہتری کی امید ہے۔
آئی ایم ایف وفد نے پاکستانی حکام سے ملاقات میں نئے قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ اور ضمنی بجٹ سفارشات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سی پیک معاہدے کی تفصیلات بھی مانگی گئیں۔آئی ایم ایف وفد نے گورنرا سٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کے وفد سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ۔آئی ایم ایف کے وفد سے یہ مذاکرات 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔دریں اثنا نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق پاکستان نے سی پیک منصوبوں کی کنٹریکٹ لسٹ آئی ایم ایف کو دینے سے انکار کردیا ہے ۔